کشمیری مسلمان پاکستان کے حکمرانوں کے طرز عمل سے بددل اور افسردہ ہیں
Manage episode 392288204 series 3253429
15 دسمبر کو نگراں وزیراعظم نے کہا کہ "دنیا بھر کے کشمیری بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد افسردہ نہ ہوں"۔ درحقیقت کشمیر کے مسلمان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہیں بلکہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے عمل سے افسردہ ہیں کہ بھارت کی جانب سے ہر ریڈ لائن کراس کرنے کے باوجود وہ افواج پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے حرکت میں نہیں لا رہے۔ وہ پاکستانی قیادت کی امریکی غلامی سے رنجیدہ ہیں کہ امریکہ، نام نہاد بین الاقوامی برادری، اور اقوام متحدہ کی مسلم دشمنی واضح ہوجانے کے باوجود یہ حکمران انہیں سے کشمیر کی آزادی کے لیے اپیلیں کرتے ہیں۔ نبوت کی طرز پر قائم ہونے والی خلافت کشمیر کی آزادی کے لیے مسلم افواج کو حرکت میں لا کر کشمیری مسلمانوں کی افسردگی کو امید اور خوشی میں بدل دے گی، ان شاءاللہ۔
123 episoder